زینب قتل کیس میں مزید پیش رفت،تحقیقاتی اداروں کو نئی ویڈیو مل گئی

 
0
423

قصور ،جنوری15(ٹی این ایس):زینب قتل کیس میں مزید پیش رفت ، واقع سے متعلق ایک اور وڈیو منظر عام پر آ گئی ہیں۔اس وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جو کہ شلوار قمیض اور کوٹ میں ملبوس ہے،وہ زینب کو اپنی طرف آنے کا اشارہ کرتا ہے تو زینب اس شخص کے پیچھے چلی جاتی ہے۔یاد رہے کہ پانچ سالہ زینب کو قصور میں اغوا کیا گیا تھا۔جس کے بعد اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اور بے دردی سے قتل کر دیا گیا،جب کہ لاش کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا تھا۔