وزارت منصوبہ بندی و ترقی ،پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 کھرب 34 ارب 78کروڑ روپے جاری

 
0
554

اسلام آباد ،جنوری15(ٹی این ایس):وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 34 ارب 77 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 10 کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کی لئی 9ارب 19 کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 42 ارب 7 کروڑ، ایرا کے لئے ایک ارب 80 کروڑ، پائیدار ترقیاتی اہداف کی لئے 30 ارب، سیفران فاٹا کے لئے 10 ارب55 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کی لئے 7 ارب70کروڑ، اے جے کے بلاک کی لئی 14ارب71 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی لئے ایک کھرب 16 ارب38 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر 19 ارب 28 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کی لئے 10ارب 73کروڑ، سپارکو کی لئے ایک ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کی لئے 30کروڑ45 لاکھ، شماریات ڈویژن کی لئے 6 کروڑ، ریونیو ڈویژن کی لئے 23کروڑ، ریلویز ڈویژن کی لئی 15ارب 24 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کی لئی89 کروڑ51 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کی لئے ایک ارب 73 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کی لئی4 ارب16 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی لئی3 ارب 64کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی لئے 8 ارب 9کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کی لئے 40کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی لئی11ارب 62کروڑ، داخلہ ڈویژن کی لئی5 ارب20کروڑ، فنانس ڈویژن کی لئی 8ارب94کروڑ26 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کی لئی96کروڑ48 لاکھ، کیڈ ڈویژن کی لئی1 ارب 93کروڑ، کامرس ڈویژن کی لئے 24کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کی لئے 32کروڑ 60 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کی لئے 6ارب 26 کروڑ روپی سے زائد مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کررہاہے۔