اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نیلور یوسف جٹ کی سربراهی میں پولیس ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نیلور یوسف جٹ کی سربراهی میں پولیس ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ 03 افراد گرفتار منشیات چرس ہیروئن ناجائز اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیلور کی سربراهی میں مہدی خان سب انسپکٹر نے ہمراہ انجم نثار H/C دیگر ٹیم کے پہلی کارروائی کے دوران ملزم عمران خان ولد محمد نذیر ساکن پڑاتال علی پور فراش کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 510 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ دوسری کارروائی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 580 گرام چرس برآمد کر لی مزید کاروائی میں پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی مشکوک شخص کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول معہ 3 روند برآمد کیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او یوسف جٹ کا کہنا ہے کہ علاقے کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔