ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے عوامی مسائل کے فوری حل اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے جامع مسجد چھتی والی گلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں ، سود کا کاروبار کرنے والوں ، پیشہ ور گداگروں ، جیب کتروں کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں
*ڈی پی او ہری پور
علماء اکرام اپنے منبر و محراب کے ذریعے امن، رواداری، قانون کی پاسداری اور منشیات کے خلاف آگاہی کا پیغام عام کریں۔ڈی پی او ہری پور*
کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ،ڈی ایس پی سی ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ،ایس ایچ او تھانہ سٹی،علماء اکرام ،تاجر برادری ،علاقہ معززین نے شرکت کی ،
شہریوں نے اپنے مسائل اور تجاویز سے ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا۔ڈی پی او ہری پور نے موقع پر حل طلب مسائل اور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے،
ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ علماء کرام پر زور دیا کہ وہ منبر و محراب کے ذریعے امن، رواداری، قانون کی پاسداری اور منشیات کے خلاف آگاہی کا پیغام عام کریں،
انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، جیب کتروں اور پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ان عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،
رمضان المبارک کے دوران خصوصی سکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے،
شہریوں کو رمضان المبارک میں سہولیات کی فراہمی کےلیے پولیس افسران اور چیمبر آف کامرس ، اے ٹی اے ایسو سی ایشن ، جیولرز ایسو سی ایشن پر مشعمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ٹریفک کے مسائل ، غیر قانونی اڈے ، غیر قانونی پارکنگ اور دیگر مسائل سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی ،
ڈی پی او ہری پور نے شہریوں سے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے ضلع کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی،













