ہری پور 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ غضنفر علی ، ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار خان کی نگرانی میں کاروائیاں کرتے ہوئے محمد ارشد ولد فضل الرحمن سکنہ پڈھانہ سے 7 کلو 200 گرام چرس گردہ نما اور محمد دین ولد حاجی خیر گل سکنہ کیمپ نمبر 3 پڈھانہ سے 1870 گرام چرس گردہ نما برآمد۔ ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔













