بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، تعاون جاری رکھیں گے، آرمی چیف

 
0
425

جنرل قمرجاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ ، آپریشن ردالفساداور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ،پاک فوج داخلی خطرات کوختم کرنے اورسرحدوں کی حفاظت کیلئے مئوثرکردار ادا کررہی ہے، پاک فوج کی حقیقی طاقت عوام ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی مارچ 28 (ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی حقیقی طاقت عوام ہیں، پاک فوج داخلی خطرات کوختم کرنے اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے مئوثرکردار ادا کررہی ہے، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو آپریشن ردالفساد اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے سکول آف انفنٹری کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت سماجی اور اقتصادی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی اشاریے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے بھرپور تعاون کریں۔ صوبائی حکومت اور بلوچ عوام کے ساتھ بہترمستقبل کیلئے تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف قوم نے بھرپورتعاون کیا، پاک فوج عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی، پاکستان کے عوام مسلح افواج کی اصل طاقت ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے داخلی خطرات کوختم کرنے کیلئے مئوثر کردار ادا کیا۔ پاکستان آرمی نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھرپورجواب دیا۔پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔