وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی انسداد تجاوزات مہم کے تحت کاروائیاں جاری

 
0
489

اسلام آباد مارچ 28 (ٹی این ایس): سیکٹر ای 12 میں 38 غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دیے گئے،  دوران آپریشن مزاحمت کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائیں گے اب تک اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینیں واہ گزار کروا چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات مہم اور کلین اینڈ گرین مہم پر یکساں توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔