روجھان مارچ 28 (ٹی این ایس): روجھان کے نواحی موضع چک مٹ نمبر 2 میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کے وار جس کے نتیجے میں فریق اے کے 6 خواتین اور 3 مرد لاٹھیاں اور کلہاڑیوں کے پے در پے وار سے شدید زخمی اور فریق بی کے 5 مرد اور، ایک خاتوں شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے روجھان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے طبی امداد دی زخمیوں کے نام
فریق بی
لالہ ولد نہالہ
دھنی بخش ولد کمبار
امیر بخش قائم دین ولد لالہ ،سیوا ولد بشیر اور 6 خواتین شدید زخمی اقوام موسانی
اور ایک خاتون شدید زخمی سکنہ چک مٹ نمبر 2 تھانہ روجھان
فریق اے جعفر ولد خاوند بخش
لیاقت ولد خاوند بخش، خاوند بخش ولد رمضان ایک خاتون سمیت 4 زخمی خاوند بخش موسانی نے میڈیا کو بتایا کہ لڑائی زمین کے تنازعے پر ہوئی جس کا کیس عدالت میں دائر ہے