وزیراعظم نے کل پھر 100دن پلان والی تقریر دھرائی ہے،مریم اورنگزیب

 
0
428

, عمران خان بتائیں پچاس لاکھ گھروں کا سب سے پہلا گھر کب بنے گا ، ان کے اعلان کردہ منصوبوں کا حال پشاور میٹرو کے ایک کھرب کھڈوں جیسا ہی ہوگا، ترجمان (ن) لیگ

اسلام آباد مارچ 28 (ٹی این ایس): سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پھر 100دن پلان والی تقریر دھرائی ہے، وہ بتائیں پچاس لاکھ گھروں کا سب سے پہلا گھر کب بنے گا، ان کے اعلان کردہ منصوبوں کا حال پشاور میٹرو کے ایک کھرب کھڈوں جیسا ہی ہوگا۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پھر 100دن پلان والی تقریر دھرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ 50 لاکھ گھروں کا سب سے پہلا گھر کب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اعلان کردہ منصوبوں کا حال پشاور میٹرو کے ایک کھرب کھڈوں جیسا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پرائیوٹ سیکٹر سے مراد انیل مسرت صاحب ہیں ۔عمران خان نے کنٹینر پر کہا تھا کہ تمام پلان بن چکے ہیں ، تمام کوسلٹیشن ہو چکی ہے اب کہاں گئے وہ پلان ۔