یورپی خلائی ادارے نے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کی شکست کی مزید تفصیلات جاری کردیں

 
0
502

ادارے کی جانب سے جاری کردہ ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق واقعہ میں کوئی عمارت تباہ نہیں ہوئی، تمام بم کھلے علاقے میں گرائے گئے

بالاکوٹ مارچ 28 (ٹی این ایس): یورپی خلائی ادارے نے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کی شکست کی مزید تفصیلات جاری کردیں، ادارے کی جانب سے جاری کردہ ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق واقعہ میں کوئی عمارت تباہ نہیں ہوئی، تمام بم کھلے علاقے میں گرائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی خلائی ادارے کی جانب سے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے کیمپ کو تباہ کر دیے جانے کے بھارت کے جھوٹے دعوے کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔یورپی خلائی ادارے کی جانب سے جاری کردہ نئی ہائی ریزولوشن تصاویر نے بھارت کو مزید شرمندہ کر دیا ہے۔ یورپی خلائی ادارے نے بھارتی حملے کے ایک دن بعد کی مزید بہتر ہائی ریزولوشن تصاویر جاری کی ہیں۔ تصاویر کے مطابق بالاکوٹ میں بم کھلے علاقے میں گرائے گئے۔ یورپی خلائی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق واقعہ میں کوئی عمارت تباہ نہیں ہوئی، تمام بم کھلے علاقے میں گرائے گئے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مطابق فوجی افسران نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ بالاکوٹ میں اسرائیلی ساختہ سپائس 2000 بموں کا استعمال کیا گیا۔ یہ بم گائیڈنس کے ساتھ چار سو کلو سے زائد بارودی مواد لے کر 60 کلومیٹر تک حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود بھارتی پائلٹ پاک فضائیہ کے جواب کے ڈر کے باعث کسی بھی عمارت کو نشانہ نہ بنا پائے۔ بھارتی طیاروں کے پائلٹس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے عجلت میں پے لوڈ سے جان چھڑائی اور اس پے لوڈ میں شامل یہ بم جنگل میں جا گرے۔ بھارتی پائلٹس کی جانب سے خوف زدہ ہونے کے باعث طیاروں کے ساتھ موجود بموں کو فائر ہی نہیں کیا جا سکا۔