لاکھ گھروں کے وعدے سے یوٹرن لینے پر عمران خان کو مبارکباددیتے ہیں ، مولا بخش چانڈیو

 
0
432

اسلام آباد مارچ 28 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے 50لاکھ گھروں کے وعدے سے یوٹرن لینے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وزیراعظم نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ سلیکٹڈ ہیں، عمران خان سرکاری زمینیں اور ادارے اپنے من پسند لوگوں کو فروخت کرنا چاہ رہے ہیں،ریت کے مینڈیٹ پر کھڑی حکومت کے پائوں کارروان بھٹو سے ہی اکھڑ چکے ہیں،جو وزرا ء کہتے تھے کارروان بھٹو سے فرق نہیں پڑیگا وہ اپنے وزیراعظم کا حال دیکھ لیں،ملک کو ون یونٹ کی طرح چلانے والے وزیراعظم کی نیندیں اڑ گئی ہیں، اپوزیشن سڑکوں پر نہیں آنا چاہتی لیکن وزیراعظم اور ان کے وزرا ء اشتعال بڑھا رہے ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ 50لاکھ گھروں کے وعدے سے یوٹرن لینے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباددیتے ہیں، آج وزیراعظم نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ سلیکٹڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ ادارے اپنی زمینیں حکومت سے چھپا رہے ہیں ‘کا وزیراعظم کا بیان ان کی بے بسی کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سرکاری زمینیں اور ادارے اپنے من پسند لوگوں کو فروخت کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریت کے مینڈیٹ پر کھڑی حکومت کے پائوں میرے چیئرمن کے کارروان بھٹو سے ہی اکھڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو وزرا ء کہتے تھے کارروان بھٹو سے فرق نہیں پڑیگا وہ اپنے وزیراعظم کا حال دیکھ لیں،کارروان بھٹو کا اثر ہے کہ عمران خان کو ناراض اتحادیوں کیساتھ رابطوں پر مجبور ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کارروان بھٹو کا اثر ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو صوبے بھی یاد آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ون یونٹ کی طرح چلانے والے وزیراعظم کی نیندیں اڑ گئی ہیں،اب خان صاحب کو یاد آیا ہے کہ اسلام آباد اور بنی گالہ سے باہر بھی پاکستان بستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے اب خان صاحب گھوٹکی، کراچی، کوئٹہ اور پشاور جانے کا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ حکومت تمام صوبوں کو پاکستان کا حصہ سمجھے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ خان صاحب سندھ کے 120ارب رپے دبا کے بیٹھ گئے ہیں،پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان والے تو چپ ہیں، ان کے نہ جانے کتنے پیسے ہضم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب کارروان بھٹو پورے ملک میں جائے گا، پھر ان کا کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سڑکوں پر نہیں آنا چاہتی لیکن وزیراعظم اور ان کے وزرا ء اشتعال بڑھا رہے ہیں،اپوزیشن کو وہ وزرا ء اکسا رہے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔