تنگوانی:جشن آزادی کی خوشی میں مختلف اسکولوں میں پروقار پروگرام اور سیاسی وسماجی تنظمیوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں

 
0
404

تنگوانی، اگست 14 (ٹی این ایس):جشن آزادی کی خوشی میں مختلف اسکولوں میں پروقار پروگرام اور سیاسی وسماجی تنظمیوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں محکمہ تعلیم کی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر نے کی پاکستان کے جشن میں شامل ہر فرد کے ہاتھوں میں قومی پرچم تھے سرکاری عمارتوں کو بہی سجایا گیا پریس کلب میں بہی پروگرام منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ شہر کے اندر پاکستان کے آزادی کے دن کی آمد پر جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر طلباء میں جشن آزادی کی خوشی کو جوش اور جذبے سے منانے کا سلسلا شروع ہو گیا مین پرائمری اسکول سے لیکر ھائیر سیکنڈری اسکول تک محمکہ تعلیم کی جانب سے شاندار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کشمور راجہ طارق حسین، رینجرس کے کرنل محمد ادریس اور محکمہ تعلیم کے افسر محمد پنجھل شیخ نے کی جس میں طلباء اور استاذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد ھاء اسکول میں جشن پاکستان پروگرام منعقد ہوا جس میں طلباء نے خوشی کا اظھار کرتے ہوئے ٹیبلوز پیش کیئے وطن کے حوالے سے تقریریں بہی کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بڑوں کی قربانی کی باعث پاکستان آزاد ہوا ہے اس آزادی کے دن کو ہم سب مل کر بڑے جوش اور جذبے سے منائیں طلباء کو چاہیئے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے وطن کی خدمت کریں دوسری جانب آدرش پرائمری اسکول کے انتظامیہ ھیڈ ماستر جواھر لال، نجم الدین بھنگوار، اسد عاربانی سمیت اسکول کے سؤ سے زائد معصوم طلباء پریس کلب تک ریلی نکالی اس موقع پر ھر زبان پر پاکستان زندہ آباد کے الفاظ گونج رہے تھے سماجی اتحاد کی جانب سے شیر محمد باجکانی کی قیادت میں باء پاس پر جشن آزادی کی ریلی نکالی گئی کندھکوٹ پریس کلب میں بہی آزادی کی خوشی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر سمیت شھر کے سیاسی سماجی، وکیل، ڈاکٹر سمیت صحافی برادری نے شرکت کی جہاں پاکستانی ملی نغمے گائے گئے۔