رحیم یارخان (ٹی این ایس) وومن ایمپاورمنٹ کے سلسلے میں خواتین کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، فری اے آئی تعلیم اور آن لائن اسکلز سے آراستہ کرنے والی کی معروف آئی ٹی ایکسپرٹ اور”سکلز ڈیرا” کی سی ای او میڈم سمرا بٹ نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل سسٹم کی طرف منتقل ہوچکی ہے ایسے میں خواتین کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اے آئی ٹولز اور آئی ٹی اسکلز میں بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے سکلزڈیرہ کے پلیٹ فارم سے خواتین کو مفت ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنے کامشن جاری رکھیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین معاشی طور پرخودمختار بن سکیں۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سمرا بٹ کا کہنا تھا کہ جدید دنیا میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑی حد تک ڈیجیٹل مہارتوں سے وابستہ ہو چکے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی سٹوڈنٹس گرلزاورخواتین بھی اس میدان میں پیچھے نہ رہیں، انہوں نے کہا کہ سکلز ڈیرہ فری آن لائن کورسز، اے آئی ورکشاپس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریننگ اور اسکل بیسڈ پروگرامز کے ذریعے خواتین کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھول رہا ہے خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ضرورت صرف انہیں درست سمت اور تربیت فراہم کرنے کی ہے ڈیجیٹل ٹولز اور اے آئی ٹیکنالوجی خواتین کے لیے بے شمار مواقع پیدا کر رہی ہے گھریلو خواتین بھی ان اسکلز کی مدد سے فری لانسنگ، ورچوئل اسسٹنس اور آن لائن بزنس کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکتی ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم ایسے پروگرامز پر کام کر رہی ہے جن کے ذریعے دوردراز علاقوں کی خواتین کو بھی گھر بیٹھے ڈیجیٹل تعلیم فراہم کی جارہی ہے ہمارا مقصد خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کی ضمانت خود لکھ سکیں سکلزڈیرہ میں اے آئی لرننگ، ویب ڈویلپمنٹ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ای کامرس اور دیگر ضروری آئی ٹی اسکلزشامل ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی خواتین کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کا حصہ بنانے کے لیے ان کا کام پہلے سے زیادہ مؤثر اور تیز رفتاری سے جاری رہے گا:













