رحیم یار خان (ٹی این ایس) دی لیٹل اینجل گرائمر ہائی سکول کے زیراہتمام خواتین کے لیے فری یوٹیوب آٹومیشن ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

 
0
4

رحیم یار خان (ٹی این ایس) دی لیٹل اینجل گرائمر ہائی سکول کے زیراہتمام خواتین کے لیے فری یوٹیوب آٹومیشن ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی ممبرڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب میاں عامر شہباز تھے جبکہ آئی ٹی ایکسپرٹس محمد ندیم، اعجازاحمد، ضیاء احمد، میڈم سمرہ بٹ اورمحمد عاطف نے بھی خصوصی شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عدنان علی شیراز نے انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی لیٹل اینجل گرائمر ہائی سکول کے ڈائریکٹروپرنسپل پروفیسر شاہد محمود نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے ادارہ مفت ڈیجیٹل تعلیم فراہم کر رہا ہے اس پروگرام کے تحت بچیوں کو یوٹیوب آٹومیشن کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ یہ بچیاں اپنا باعزت روزگار حاصل کر سکیں ادارے میں 100 گرلز دو کلاسز میں مفت یوٹیوب آٹومیشن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور افتتاحی تقریب میں ادارہ مزید 500 خواتین کو اے آئی اور یوٹیوب آٹومیشن کی تربیت فراہم کرے گاپروفیسر شاہد محمود نے کہا کہ ہمارا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کو ابھارنا اور انہیں ڈیجیٹل دنیا میں مہارت حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کر سکیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل تعلیم خواتین کے لیے معاشی ترقی اور خود انحصاری کا ایک اہم ذریعہ ہے۔مہمان خصوصی میاں عامر شہباز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں خواتین کی ترقی اور خودمختاری کے لیے ڈیجیٹل تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کرنا ناگزیر ہے یوٹیوب آٹومیشن اور اے آئی کی تعلیم نہ صرف خواتین کو مالی آزادی فراہم کرے گی بلکہ انہیں عالمی مارکیٹ میں بھی مواقع فراہم کرے گی ایسے پروگرامز معاشرتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوتے ہیں اور نوجوان خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی محنت اور لگن سے ہر عورت معاشرتی و اقتصادی اعتبار سے مستحکم ہو سکتی ہے اور ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہے، محمد ندیم، اعجازاحمد، ضیاء احمد، میڈم سمرہ بٹ اورمحمد عاطف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خواتین کو ڈیجیٹل تعلیم اور آن لائن پلیٹ فارمز پر باعزت روزگار حاصل کرنے کے لیے عملی تربیت لینے کی اہمیت بتائی اورکہاکہ ایسے پروگرامز خواتین کی معاشرتی، تعلیمی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔افتتاحی تقریب میں میاں عامر شہباز نے نئی کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کے بعد شرکاء کے لیے پرتکلف ڈنر کا بھی انتظام کیا گیا تقریب میں شریک تمام شخصیات نے اس پروگرام کی کامیابی اور ادارے کے اقدامات کو سراہا اور اس بات کا یقین دلایا کہ آئندہ بھی اس طرح کے تربیتی پروگرامز جاری رہیں گے۔۔

رحیم یارخان: ممبرڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب میاں عامر شہباز، ڈائریکٹروپرنسپل پروفیسر شاہد محمود، عدنان علی شیراز، محمد ندیم، اعجازاحمد، ضیاء احمد، سمرا بٹ اورمحمد عاطف دی لیٹل اینجل گرائمر ہائی سکول کے زیراہتمام خواتین کی مفت یوٹیوب آٹومیشن ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

رحیم یار خان(بیوروچیف جہانگیرحسین) سابق ایم پی اے مخدوم ارتضٰی ہاشمی کی امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے172 چوہدری عادل باجوہ کی رہائش گاہ آمد، چوہدری عادل باجوہ کی چچی ساس اورسابق وفاقی وزیر مملکت برائے امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ کی بھابھی کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعاکی، مخدوم ارتضٰی ہاشمی نے کہا کہ موت برحق ہے اوراس کا ذائقہ ہر زندہ روح نے چکھنا ہے دنیاایک امتحان گاہ ہے نیک اورصالح اعمال ہی دنیاوآخرت کامیابی کاسبب بنتے ہیں موت کاایک وقت مقررہے جوآکرہی رہتاہے اوراس حقیقت کوجھٹلایانہیں جاسکتادکھ اور غم کے اس موقع پر خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کرناسب کی ذمہ داری ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کوصبر جمیل عطا کرے۔اس موقع پرسابق ضلعی نائب ناظم چوہدری حسنین ظفر وڑائچ، صدرڈسٹرکٹ باررحیم یارخان چوہدری محمد طیب چدھڑایڈووکیٹ ہائیکورٹ، جنرل سیکرٹری جام شکیل احمد بوبرہ ایڈووکیٹ، غلام مصطفے، امجد بخاری ایڈووکیٹ، چوہدری شہریاروڑائچ، میاں سلمان، آصف علی پیاودیگرشخصیات موجودتھیں اس موقع پرچوہدری عادل باجوہ اورچوہدری ظفراقبال وڑائچ نے مخدوم ارتضٰی ہاشمی غم کی اس گھڑی میں شامل ہونے پرشکریہ اداکیااورکہاکہ ان کی آمدنے ان کاحوصلہ بڑھایاہے۔

رحیم یارخان: سابق ایم پی اے مخدوم ارتضٰی ہاشمی امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے172 چوہدری عادل باجوہ خوشدامن اورسابق وفاقی وزیرمملکت برائے امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ کی بھابھی کے انتقال پراظہارتعزیت کررہے ہیں صدرڈسٹرکٹ بارچوہدری محمد طیب چدھڑایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری جام شکیل احمد بوبرہ ایڈووکیٹ موجودہیں۔

رحیم یار خان(بیوروچیف جہانگیرحسین) کوٹلہ جعفر لعل میں کم سن بھائیوں ملک احمد اور ملک شاہزیب کے دل خراش قتل کے واقعے پر سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد ایڈووکیٹ نے لواحقین سے ملاقات کی، گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور معصوم شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ پورے علاقے کے دلوں کو دہلا گیا ہے۔سردار رئیس منیر احمد نے اس بہیمانہ اور سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوموں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ریاست اور اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اس دردناک واقعے نے ہم سب کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔ قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عبرت ناک سزا وقت کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت شخص ایسی جرأت نہ کر سکے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر نہ کی جائے اور مقتول بچوں کے خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔لواحقین نے اس موقع پر تعزیت کے لیے آنے پر سردار رئیس منیر احمد کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریئس منیر احمد نے جس طرح دکھ کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا، وہ ہمارے لیے حوصلہ و ہمت کا باعث ہے۔ وہ ہمیشہ علاقے کے عوام کے لیے مسیحا ثابت ہوئے ہیں۔تعزیتی ملاقات کے دوران وڈیرہ ملک مہراب، برادری کے معززین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے بھی شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مشترکہ مطالبہ کیا۔

رحیم یار خان۔ سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد ایڈووکیٹ کوٹلہ جعفر لعل میں دو کمسن بھائیوں کے قتل پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کررہے ہیں