ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ڈاکٹر وردا قتل , بے دردی سے قتل کی گئی ڈاکٹر وردا مشتاق کی نعش گرفتار منشیات فروش کے گاؤں لڑی سے برآمد ۔ مبینہ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے کسی نے منہ نہیں کھولا ۔ علاقہ کے لوگوں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔۔ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج ۔ قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے تک ڈاکٹرز کا نعش لینے سے انکار ۔ ہسپتال او پی ڈی سمیت تمام شعبے بند ۔ شہر میں لوگ بھی سڑکوں پر نکل آئے ۔ شاہراہ ریشم کو فوارہ چوک سے بند کر دیا گیا ۔ پولیس کیخلاف بھی نعرہ بازی ۔۔
اطلاعات کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کی سینئر ڈاکٹر واردہ مشتاق کی لاش گاؤں لڑی بنوٹہ ٹھنڈیانی روڈ سے برآمد۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے لی ہے ۔
تاہم اجرتی قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔۔۔
ڈاکٹر وردا مشتاق کے اغواء اور قتل کے خلاف ہری پور کے ڈاکٹرز بھی سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج اور نعرے بازی۔۔۔۔ڈاکٹر وردا مشتاق کے اغواء اور قتل کے خلاف ہری پور کے ڈاکٹرز بھی سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج اور نعرے بازی،















