ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور سے آل ٹریڈ ایسوسی ایشن ہری پور عہدیداران و ممبران کی ملاقات ۔

 
0
5

ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپورسے آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ۔ آل ٹریڈایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران نے ڈی پی او ہری پور تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل، مین بازار میں ٹریفک اور دیگر مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔
ڈی پی او ہری پور نے آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس تاجر برادری کو اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیےسازگار ماحول فراہم کرے گی ۔تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔جرائم پیشہ عناصر بلخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیا ں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔ ہری پور ضلع کو منشیات فری ضلع بنانے کا عزم ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر مین بازار کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ آخر میں تاجر برادری نے ہری پور پولیس کےساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ملکی ترقی ، ہری پور میں امن و امان کے حوالے سے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔