ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ایس پی انوسٹیگیشن ایبٹ آباد ایاز محمود کی ایبٹ آباد کے جملہ تفتیشی افسران کو ہدایات جاری

 
0
4

ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ایس پی انوسٹیگیشن ایبٹ آباد ایاز محمود کی ایبٹ آباد کے جملہ تفتیشی افسران کو ہدایات جاری
ایس پی انوسٹیگیشن ایبٹ آباد ایاز محمود نے ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے،

تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کی جائے، کسی قسم کا دباؤ یا اثر قبول نہ کیا جائے۔
زیرِ تفتیش مقدمات میں چالان بروقت مکمل کر کے عدالت میں جمع کروانا ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
مقدمات میں غیر ضروری تاخیر، کمزور تفتیش یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام تفتیشی افسران سی آر پی سی، پی پی سی اور پولیس رولز کے مطابق تفتیش کریں اور قانونی تقاضوں کو مکمل طور پر ملحوظِ خاطر رکھیں۔
سنگین مقدمات بالخصوص قتل، اقدام قتل، اغواء، زیادتی، منشیات اور ڈکیتی کے کیسز میں شواہد کو سائنسی بنیادوں پر اکٹھا کیا جائے۔
مقدمات میں گواہوں کے بیانات بروقت اور درست طور پر قلمبند کیے جائیں اور گواہوں کو کسی قسم کی ہراسانی سے محفوظ رکھا جائے۔
ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے دوران انسانی حقوق اور قانونی حدود کا خاص خیال رکھا جائے۔
تفتیش کے دوران جدید تقاضوں کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج، کال ڈیٹا، فرانزک شواہد اور دیگر تکنیکی ذرائع سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
زیرِ التواء مقدمات کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے اور ہر تفتیشی افسر اپنی کارکردگی کا ذمہ دار ہوگا۔
سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کو مقدمات کی پیش رفت سے باخبر رکھنا یقینی بنایا جائے۔
ایس پی انوسٹیگیشن ایاز محمود نے واضح کیا کہ مؤثر تفتیش ہی انصاف کی فراہمی کی بنیاد ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔