اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد کے مضافاتی علاقے کورال شریف آباد میں واقع گیس سلنڈرز کی ایک شاپ میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے فوراً بعد آگ نے شدت اختیار کر لی۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد شاپ میں موجود سلنڈرز نے آگ پکڑ لی، جس سے شعلے بلند ہونے لگے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیموں کو موقع پر طلب کر لیا گیا، جو آگ پر قابو پانے اور علاقے کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے تاہم حتمی وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔ واقعے میں جانی نقصان سے متعلق تاحال کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ممکنہ خطرے کے پیش نظر قریبی دکانوں اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت محدود کر دی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار













