اسلام أباد (ٹی این ایس) ( مظہر شاہ ) علامہ رفاقت نقوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل کے صدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ (فیڈرل کیپٹل) کے نومنتخب صدر علامہ رفاقت حسین نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایک تنظیمی اجلاس کے دوران قصرِ سجادیہؑ ہردوگہر میں منعقد ہوئی، جہاں ذوالفقار علی راجہ نے علامہ رفاقت حسین نقوی سے حلف لیا۔
اس موقع پر تحریک کے عمائدین، قائدین، علماء کرام اور علاقہ کے معززین و زعماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تنظیمی نظم و ضبط، اتحاد و اتفاق اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اہداف کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شرکاء نے علامہ رفاقت حسین نقوی کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں تحریک فیڈرل کیپٹل میں مزید مؤثر اور منظم کردار ادا کرے گی۔













