اسلام آباد (ٹی این ایس) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری اور کمشنر ملتان عامر کریم نے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر 11 کا وزٹ کیاجہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسماعیل کھاڑک اورڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے 6اور10محرم الحرام کے سکیورٹی ودیگر انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پراس موقع پر اے ڈی سی جی غلام مصطفی،ایس ڈی پی اوخالد جوئیہ، اے سی سنبل جاوید،ممبران امن کمیٹی اورمنتظمین مجالس وجلوس موجودہیں۔آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ڈی پی او خانیوال کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کو سراہا۔آرپی اوملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنانا پولیس کی بنیادی زمہ داری ہے،پولیس کا منتظمین جلوس و مجالس اور ممبران امن کمیٹی سے باہمی رابطہ مثالی ہے، کسی بھی شخص کو لاقانونیت اور شر پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس محرم الحرام میں پوری طرح چوکس اور الرٹ ہے۔کمشنر ملتان عامرکریم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تعاون و احترام اور بھائی چارے کے ساتھ محرم الحرام کے پروگرام پایہ تکمیل تک پہنچیں گے،ہمیں باہمی کوآرڈینیشن سے اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کر کے امن کو فروغ دینا ہے۔آر پی او اور کمشنر نے 06 اور 10 محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ بھی کیا۔













