کراچی (ٹی این ایس) کراچی صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی, سید تنویر شاہ شیرازی اور سید مدد علی شاہ کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع جاکھرانی ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جاکھرانی اور خالد جاکھرانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ تعزیت کے دوران انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں۔













