وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کا غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

 
0
166

اسلام آباد 20 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کا غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے گزشتہ روز ٹمن گاؤں ترنول میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور سی ڈی اے کی اربوں روپے کی زمین واگزار کرا لی گئی آپریشن کے دوران قابضین کی طرف سے مزاحمت کی گئی اور سی ڈی اے کے عملے اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس پر سی ڈی اے کی طرف سے مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کا اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن مسلسل جاری ہے جمعرات کے روز سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گاؤں ٹمن سی 16 ترنول میں غیر قانونی تعمیر کیے گئے چھ کمرے ،چاردیواریاں ،وش رومز کو آپریشن کر کے مسمار کر دیا ہے اور اربوں روپے کی زمین واگزار کروا لی گئی ہےآپریشن کے دوران مشتعل افراد نے مزاحمت کی اور سی ڈی اے کے عملے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے باعث آپریشن کو موخر کر دیا گیا اور سی ڈی اے کی طرف سے مزاحمت کاروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کروا دی گئی ہے سی ڈی اے انتظامیہ تنبیہ کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی صورت میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات نہیں ہونے دی جائے گی اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی