راولپنڈی (ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ کے سنیر رہنما و رکن صوبائی و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ملک افتخار کا کہنا ہے

 
0
34

راولپنڈی (ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ کے سنیر رہنما و رکن صوبائی و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ملک افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان ہماری شان اور افواج پاکستان ہمارا مان ہیں پاکستان کے لئے ہماری جان بھی قربان ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز راولپنڈی کے تجارتی مرکز زرکون پلازہ میں منعقد یوم آزادی کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع سر پرست اعلیٰ اسلام گروپ لیڈر فرمان خان چیرمین شیخ محمد سجاد صدر مشتاق خان جنرل سیکرٹری وجحی الدین خان شکیل شیخ سنیر نائب صدر عمران کیانی چوہدری خرم وائس چیرمین شیخ ذیشان اور عمران خان بھی موجود تھے
وائس چیرمین مرکزی تاجران راولپنڈی کینٹ ذیشان شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری افواج ہمارا مان ہے آزادی سے تحفظ تک کا سفر ہمارے بزرگوں نے ملک بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ قائم دائم رہے گا بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے معرکہ حق ایک جیت نہیں بلکہ دشمن کے لئے سبق ہے