جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے پانچ ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی

 
0
368

اسلام آباد،نومبر 07 (ٹی این ایس): ججز کی تقرری کے جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے پانچ ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کرکے معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ۔

کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں ہوا ،جس میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز جسٹس نسیم صدیقی، جسٹس خادم حسین، جسٹس عمر سیال ، جسٹس عدنان میمن ، جسٹس یوسف سید کی مستقلی پرغور کیا گیا ،کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس محمد ایوب کی مستقلی کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا ،کمیشن نے ناموں پر غور کرنے پر انہیں مستقل کرنے کی سفارش کرکے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کا جائزہ لینے کےلئے کمیشن نے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جسکی سر براہی جسٹسس آصف سعید کھوسہ کرینگے اور اس میں پاکستان بار کونسل کا نمائندہ بھی شامل ہو گا،کمیٹی جوڈیشل کمیشن کے قواعد دو ہزار دس کا جائزہ لیکر ترامیم کی سفارش کریگی۔