راولپنڈی 25 اپریل 2022 (ٹی این ایس): صحافی ثاقب رضوی پر ہونے والے حملے کا تاحال مقدمہ درج نہ هو سکا سی پی او راولپنڈی نوٹس لیں تھانہ R.A بازار پولیس درخواست میں مسلسل تاخیر کرنے لگی صحافی تنظیموں کی شدید مذمت۔ یاد رھے نیوز لگانے پر بااثر مسلح افراد نے صحافی ثاقب رضوی کے گھر حملہ کیا ۔
12/4/2022 کو باقاعدہ تھانہ آر اے بازار میں درخواست دی گئی جس میں ایس ایچ او R.A بازار مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رھا ھے ۔ سینئر صحافی ثاقب رضوی جو ذکرجہاں نیوز پیپر کے ایڈیٹر بھی ہیں کی درخواست پر عمل درآمد نہ ہونا لمحہ فکریہ ھے۔ سی پی او راولپنڈی فوری نوٹس لے کر صحافی ثاقب رضوی کو انصاف فراہم کرنے میں کردار ادا کریں ۔