راولپنڈی(ٹی این ایس) ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار

 
0
93

راولپنڈی ( )ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 5100 روپے، 02 موبائل فون اور تاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ہارون، معشام، حسنین، عدنان اوررمضان شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 5100روپے، 02موبائل فون اور تاش کے تپے برآمد ہوئے، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔