اسلام آباد(ٹی این ایس) کیپیٹل پولیس کی وفاقی دار الحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اورنوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم ،پولیس ٹیموں نے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباءکومنشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حو الے سے خصوصی لیکچرز دیئے۔

 
0
97

اسلام آباد( ) کیپیٹل پولیس کی وفاقی دار الحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اورنوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم ،پولیس ٹیموں نے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباءکومنشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حو الے سے خصوصی لیکچرز دیئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے،مہم کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیموں نے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے لئے لیکچرز دئیے، نوجوان خاص کر طلباءکیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباءخود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپنا کر دار ادا کریں، والدین اور اساتذہ کے تعاون سے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے جبکہ اس ناسور کے خاتمے کے لئے علماءکرام اپنے خطابات میں بھی لوگوں میں آگاہی فراہم کر یں،پولیس ٹیموں نے شہریوں سے التماس کی کہ وہ اپنے آس پاس منشیات کی کسی قسم کی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، جب تک عوام کا تعاون حاصل نہیں ہوگا اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس اوراینٹی نارکوٹکس فورس مشترکہ طورپرمنشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردرادا کر رہے ہیں ،جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، آئی سی سی پی اونے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15-یا “آئی سی ٹی “15- ایپ پرفوری اطلاع دیں۔