گلگت(ٹی این ایس) گلگت بلتستان میں تمباکو ایکٹ 2020ء کے نفاذ کے سلسلے میں سیکریٹری ایکسائز, ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان کی صدارت میں اجلاس منعقد

 
0
92

گلگت

گلگت بلتستان میں تمباکو ایکٹ 2020ء کے نفاذ کے سلسلے میں سیکریٹری ایکسائز, ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان ابوبکر صدیق، پراجیکٹ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول سید یاسر حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ معظم علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ڈویژن میر انتخاب الحق، لیگل ایڈوائزر ایکسائز عمران حسین، سب انسپکٹر عدنان احمد اور سماجی تنظیم سیڈو کے سی ای او عزیز کریم اور نزاکت حسین شریک ہوئے ۔جس میں نارکوٹکس کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید یاسر حسین اور سماجی تنظیم سیڈو کے سی ای او عزیز کریم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمباکو ایکٹ 2020ء گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے ضروری ترامیم کے تحت عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں یکم جنوری 2024ء سے قبل گلگت بلتستان میں سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے دکانداروں کو رجسٹریشن کرنے کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے جائیں گے 18 سال سے کم بچوں کو سگریٹ نسوار فروخت کرنے پر پابندی سمیت تعلیمی اداروں کے 200 میٹر کے احاطے میں نسوار اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانے کے لیے تمباکو ایکٹ پر عملدرآمد لازمی ہے۔ تاکہ عوام کو اس ایکٹ سے فائدہ مل سکے۔
اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان کی جانب سے منشیات کے خاتمے کیلئے نوجوان نسل میں آگاہی کو اجاگر کرنے کے لئے گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں اگاہی سیشن اور سمینار کا سلسلہ جاری ہے

ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان سید توقیر عباس رضوی ۔