ایک آدھ گھنٹے میں نتائج آنا شروع ہو جائیں گے، تاخیر کی وجہ آرٹی ایس سسٹم بنا جس کو پہلے نہیں آ زمایہ گیا تھا: سیکریٹری الیکشن کمیشن کی وضاحت

 
0
440

ایک آدھ گھنٹے میں نتائج آنا شروع ہو جائیں گے، تاخیر کی وجہ آرٹی ایس سسٹم بنا جس کو پہلے نہیں آ زمایہ گیا تھا: سیکریٹری الیکشن کمیشن کی وضاحت

اسلام آباد ، جولائی 26 (ٹی این ایس):  سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ ایک آدھ گھنٹے میں نتائج آنا شروع ہو جائیں گے ، نتائج میں تاخیر کی وجہ آرٹی ایس سسٹم بنا جس کو پہلے نہیں آ زمایہ گیا تھا ۔ تاخیر کی وجہ کوئی دباؤ یا گھناؤنی سازش نہیں ہے ۔

میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے بابر یعقوب نے کہا کہ سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے تمام پر یزائیڈنگ افسران کو نتائج لیکر خود آر او ز کے پاس پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ آرٹی ایس سسٹم کے بیٹھ جانے سے نتائج میں تاخیر کا مسئلہ پیدا ہواہے ۔ اس نظام کو پہلی بار آزمایا گیاہے لیکن جب تمام پریزائڈنگ آفیسر نے آرٹی ایس سسٹم کی ذریعے جلدی میں آراوز تک نتائج پہنچانے کی کوشش کی تو آرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا جس کی وجہ سے تاخیر کاسامنا ہے ۔ انہوں نے کہ اگر اس سسٹم کو استعمال نہ کیا جاتا تو پھر اعتراضات اٹھنا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پریزائیدنگ افسران خو د آر اوز کے پاس نتائج لے کر جانا شروع ہوگئے ہیں اور ایک آدھ گھنٹے تک نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔