راولپنڈی 09 اگست 2020 (ٹی این ایس): تھانہ مورگاہ پولیس کی اہم کارروائی،رابری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی عامر گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر اور امجد شامل، گرفتارملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم01لاکھ 75ہزارروپے اور وارداتوں کیلئے استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کا مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف، ایس ایچ او سی پی او محمد احسن یونس کی ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او مورگاہ اور پولیس ٹیم کو شاباش، منظم گینگز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت













