سینیٹ انتخابات کیلئے پانچ امیدواروں کے ناموں پراتفاق ہو گیا ہے،فاروق ستار،خالد مقبول

 
0
294

اسلام آباد ،مارچ02(ٹی این ایس): متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی کے تمام ممبران و کارکنان کے مابین پانچ امیدواروں کے ناموں پراتفاق ہو گیا ہے،رابطہ کمیٹی کے مسئلہ کا بھی حل نکالیں گے۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول نے کہاکہ اتفاق رائے سے سینیٹ انتخابات کی جنرل نشستوں کیلئے فروغ نسیم، کامران خان ٹیسوری، ٹیکنوکریٹ نشست پر عبدالقادر خان کے نام پر اتفاق ہوا، خواتین کی نشست پر ڈاکٹر نگہت شکیل اور اقلیتوں کی نشست پر سنجے پروانی امیدوارنامزد کئے گئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق بھائی سے مل کر خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اتفاق ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل نشست پر فروغ نسیم ہمارے جبکہ کامران ٹیسوری فاروق ستار کے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔ سارے اختلافات کو پارٹی کارکنان و مہاجرین کے مفاد میں مشاورت کے ذریعے حل کر لیا گیا ہے۔ پارٹی کنوینئر شپ کا معاملہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔