انشورنس کمپنیاں ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے ہمارے فارمرز خاص طور پر لائیواسٹاک اینڈ فشریز کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کو فائدہ حاصل ہو سکے، صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریز

 
0
636

ٹھٹھہ فروری 19 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریز، کوآپریٹو عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ انشورنس کمپنیاں ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے ہمارے فارمرز خاص طور پر لائیواسٹاک اینڈ فشریز کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کو فائدہ حاصل ہو سکے، انہوں نے بئنکرز کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ، سندھ حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈر مل کر ایسی پالیسی بنا سکتے ہیں جس سے سرمایہ کاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ شام دھابیجی (ضلع ٹھٹہ) میں سندھ انٹرپرائیزز ڈولپمینٹ فنڈ  (SEDF)کے تعاون سے قائم ہونے والی نجی کمپنی مرحبا پروٹین فارم کے افتتاح کے موقع پر کہی، 35 کروڑ روپیہ کی لاگت سے بننے والا یہ فارم پولٹری بریڊنگ اور ہیچری یونٹ کے طور پر کام کرے گا، جس سے ہر ماہ 16 لاکھ چوزے پیدا کرنے کا ٹارگیٹ پورا کیا جائے گا، جس سے باالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 400 سے 500 افراد کا روزگار وابستہ ہو سکے گا، اس کے علاوہ گوشت کی قیمتوں پہ کنٹرول بھی ممکن ہوسکے گا۔ سندھ حکومت کے محکمہ سرمایہ کاری کے زیلی ادارے ایس.ای.ڈی.ایف میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نہ صرف مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ تکنیکی معاونت بھی دی جاتی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے سندھ میں پولٹری کے شعبے کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سرمایہ کاری کے وسیع ذرائع موجود ہیں جبکہ یہاں کی فضا بھی اس سلسلے میں بیحد کارآمد ہے، انہوں نے کہا کہ سسٹینیبل گروتھ ایگرو بیسڈ سرمایہ کاری میں ہیں جس سے ہمارا چھوٹا فارمر وابستہ ہے، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے ملینئر کو ملٹی ملینئر بنانے کے لیے تو پالیسیاں موجود ہیں لیکن اب چھوٹے کسان کے لیے بھی مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے انشورنس کمپنیوں کو فارمرز کی لیے نرم پالیسیاں بنانے کی ضروت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری لائیواسٹاک اعجاز احمد مھیسر، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نظیر کلھوڑو، ایس ای ڈی ایف کے ایم ڈی محبوب الحق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔