بھارت فروری 19 (ٹی این ایس): بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام تو بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر عائد کر دیا لیکن اپنے اس الزام کو ثابت کرنے کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز کی رپورٹنگ اور بھارتی عہدیداروں کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینلز نے پلوامہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کا اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے پلوامہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ایک دہشتگرد کی تصویر جاری کی اور کہا کہ یہ وہ دہشتگرد تھا جس نے بھارتی فورس پر حملہ کیا۔دراصل پلوامہ حملہ ایک ایسے نوجوان نے کیا جس پر بھارتی فوج نے مظالم ڈھائے تھے ۔ لیکن حقائق کی بنیاد پر رپورٹنگ کرنا ایک طرف اور اپنے الزام کو ثابت کرنے کے لیے فوٹو شاپ شدہ تصاویر استعمال کرنا ایک طرف۔ بھارتی ٹی وی چینلز نے پلوامہ حملے کی تحقیقات میں دعویٰ کیا کہ حملے کے مساٹر مائنڈ کا نام عبد الرشید غازی ہے جس کا تعلق پاکستان سے ہے، اور اس کی جو تصویر شئیر کی اور جسے بار بار اپنے بلیٹنز اور رپورٹس میں نشر کیا وہ دراصل فوٹو شاپ کی مدد سے ایڈٹ کی گئی تھی۔
بھارتی ٹی وی چینلز نے پاکستان مخالف اپنی نفرت انگیز مہم کو ہوا دینے کے لیے اس تصویر کا استعمال کیا۔ بھارت کے نام نہاد میڈیا چینلز انڈیا ٹوڈے ، انڈیا ٹی وی نے بھی اس تصویر کو خوب شئیر کیا۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ٹی وی چینلز کی جانب سے نشر کی جانے والی تصویر دیکھتے ہی پہچان لیا کہ اس تصویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کیا گیا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین نے اصل تصویر اور ماسٹر مائنڈ کی ایڈٹ شدہ تصویر پوسٹ کر کے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بھارتی ٹی وی چینلز نے حملہ آور کی تصویر والے ٹویٹس ڈیلیٹ کر دئے۔ لیکن صارفین پہلے ہی بھارت کی اس حرکت کے اسکرین شاٹس لے چکے تھے جو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوچکے ہیں، انہی اسکرین شاٹس کی بنیاد بھارتی ٹی وی چینل کو سوشل میڈیا پر خوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ایک بھارتی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ کیا کوئی دہشتگرد کے زیب تن کیے گئے یونیفارم کو پہچانتا ہے ؟