نیتن یاہو اور مودی کے درمیان سائر سکیورٹی سمیت معتدد معاہدوں پر دستخط 

 
0
416

اسرائیلی وزیر اعظم کی بھارت آمد پر فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے
نئی دہلی ، جنوری 15 (ٹی این ایس):
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان سائبر سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے بن یامین نیتن یاہو نے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں ملکوں کیدرمیان سول ایوی ایشن، آئل، گیس، سائبرسکیورٹی، ٹیکنالوجی، فلم پروڈکشن سمیت مفاہمت کی 9 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کی بھارت آمد پر نئی دہلی اور دیگر شہروں میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے، مظاہرین نیاسرائیل مخالف نعرے لگائے اور اسرائیلی وزیر اعظم سے دورہ ختم کرکے واپس جانے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں نریندر مودی اسرائیل کے دورے پر گئے تھے اور وہ بھارتی تاریخ میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم تھے جبکہ بن یامین نیتن یاہو گزشتہ 15 برسوں میں بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔

نئی دہلی میں نریندر مودی اور نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس میں نیتن یاہو نے بھارت کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کو سراہا۔رواں ماہ بھارت نے اسرائیل سے اپنے مقامی ساختہ ایئرکرافٹ کیریئر کے لیے زمین سے فضاء4 میں مار کرنے والے 131 میزائلز خریدنے کا اعلان کیا تھا۔