بھارتی محکمہ تعلیم نے مقبوضہ کشمیر کو الگ ملک قرار دے دیا

 
0
614

پٹنہ اکتوبر 11(ٹی این ایس) بھارتی محکمہ تعلیم نے بھی مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے علیحدہ ملک قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے محکمہ تعلیم نے امتحانات میں مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ ملک قرار دیا ہے۔ سرکاری تعلیمی بورڈ کی جانب سے ساتویں جماعت کے امتحان میں سوال پوچھا گیا کہ چین، نیپال، انگلینڈ، کشمیر اور بھارت ان پانچ ممالک کے لوگ کیا کہلاتے ہیں۔