انڈر21-سنوکر چیمپئن شپ میں12کھلاڑیوں کی پری کوارٹرفائنلز کے لئے رسائی

 
0
402

کوالیفائی کرنے والوں میں دفاعی چیمپئن اور ورلڈ انڈر18-چیمپئن محمد نسیم اختر اور گذشتہ سال کے رنرز اپ حارث طاہر بھی شامل
اسلام آباد،جنوری 15 (ٹی این ایس):
پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی بلیرڈز اینڈ سنوکر ہال میں اتوار کے روز جوبلی انشورنس 10ویں قومی جونیئر انڈر21-سنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے روز بھی 16میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ جن کے اختتام پر دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر اور گذشتہ سال کے رنرز اپ حارث طاہر سمیت12کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنلز (ناک آؤٹ راؤنڈ)کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پری کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کرنے والوں میں گروپ اے سے علی زمان خان(سندھ)، گروپ اے سے پنجاب چیمپئن عمر فاروق، گروپ بی سے رئیس علی اسامہ (پنجاب)، حمزہ آفتاب (کے پی کے)، گروپ سی سے عثما خورشید (کے پی کے)، گروپ ڈی سے رابش پرویز (بلوچستان)، گروپ ای سے فہد غفار (اسلام آباد)اور محمد شہباز(پنجاب)جبکہ گروپ ایف سے عبدالعزیز (بلوچستان) اور شاہ زیب ملک (پنجاب) شامل ہیں۔

باقی چار کھلاڑیوں کا فیصلہ آج ہونے والے لیگ راؤنڈ کے آخری میچز کے اختتام پر ہو گا، کل پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔پیر کے مجموعی طور پر 16میچز کا فیصلہ ہوا جن میں پنجاب کے عثمان احمد نے کے پی کے عاطف ارشد کو3-0سے، کے پی کے محمد رفیق نے سندھ کے یاسر نعمان کو3-1سے، اسلام آباد کے صہیب عثمان نے سندھ کے عاقب نواز کو3-0سے ،پنجاب کے احسن رمضان نے بلوچستان کے الطاف حسین کو3-0سے، کے پی کے عثمان خورشید نے بلوچستان کے سید عادل شاہ کو3-1سے، بلوچستان کے رابش پرویز نے سندھ کے بلال علی خان کو3-0سے، پنجاب کے محمد شہباز نے اسلام آباد کے فہد غفار کو 3-1سے، کے پی کے فہد علی نے سندھ کے صدیق خان کو 3-2سے، پنجاب کے عمر فاروق نے بلوچستان کے یاسر احمد کو3-2سے، کے پی کے حمزہ آفتاب نے سندھ کے شہریار خان کو3-0 سے، پنجاب کے محمد نسیم اختر نے سندھ کے عاقب نواز کو3-0سے، پنجاب کے حارث طاہر نے پنجاب کے احسن رمضان کو 3-0سے،کے پی کے شیخاحمد نے سندھ کے علی زمان خان کو3-2سے، پنجاب کے رئیس علی اسامہ نے اسلام آباد کے محمد محمود احمدکو3-1سے، پنجاب کے عثمان احمد نے اسلام آباد کے صہیب عثمان کو 3-1سے،جبکہ محمد رفیق نے بلوچستان کے الطاف احمد کو3-0سے شکست دی۔ باقی چار کھلاڑیوں کا فیصلہ آج ہونے والے لیگ راؤنڈ کے آخری میچز کے اختتام پر ہو گا جبکہ کل پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔