اینٹی انکروچمنٹ سیل کا آپریشن: اکرم واہ کے پشتے پرپیٹرول پمپ، ریسٹورنٹس ، ہوٹلز ، سینکڑوں رہائشی مکانات،بھینسوں کے باڑے اور پولٹری فارمز مسمار 

 
0
495

کارروائی کے دوران قابضین کی طرف سے مزاحمت پولیس نے ناکام بنادی،چانگ گوٹھ کے سینکڑوں مکینوں نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات مسمار کیں
حیدرآباد،جنوری 15 (ٹی این ایس):
نہروں کے اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن کے دوران اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے نے اکرم واہ کے پشتے پرقائم پیٹرول پمپ،ایک درجن سے زائد ریسٹورنٹس ، ہوٹلز ، سینکڑوں رہائشی مکانات،بھینسوں کے باڑے اور پولٹری فارمز مسمار کردیئے، کاروائی کے دوران قابضین کی طرف سے مزاحمت کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی،چانگ گوٹھ کے سینکڑوں مکینوں نے رضاکارانہ طور پر مکانات اورتجاوزات مسمار کرناشروع کردیں،نہر کے پشتے پر تجاوزات کی زد میں آنے والی عارف بلڈرز کی قادرایوینیواسکیم کے درجنوں پلاٹوں کی چاردیواریاں گرادی گئیں۔

سپریم کورٹ پاکستان کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کمیشن کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت اورایس ایس پی پیرمحمد شاہ کی سرکردگی میں نہروں کے پشتوں پرتجاوزات کے خاتمے اورایری گیشن کی سرکاری اراضی وا گزار کرانے کے لئے جاری آپریشن کے دوران انسداد تجاوزات سیل کے عملے نے پیٹرول پمپ ،ایک درجن سے زائد بڑے ریسٹورنٹس،ہوٹلز،سینکروں رہائشی مکانات،بھینسوں کے باڑے،پولٹری فارمز سمیت دیگر تجاوزات مسمارکردیں،اینٹی انکروچمنٹ کی کاروائی کے دوران بعض قابضین نے مزاحمت کی کوشش کی جسے موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے ناکام بنادیا،انسداد تجاوزات سیل کے عملے نے عارف بلڈرز کی رہائشی اسکیم قادرایوینیوکے درجنوں پلاٹوں کی چاردیواریاں مسمارکرکے سرکاری اراضی کو وا گزار کرالیا،اسی طرح کئی کمرشل اوررہائشی اسکیموں پختہ دروازوں،استقبالہ اوربکنگ دفاتر کو بھی مسمار کردیاگیا،اکرم واہ نہر کے پشتے پر قائم چانگ گوٹھ کے سینکڑوں مکینوں نے سرکاری اراضی سے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کے لئے مکانات توڑنا شروع کردئیے ہیں،اینٹی انکروچمنٹ عملے کی کاروائی کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام قادرجونیجو،مختیار کارسٹی رضوان جتوئی ،ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کی خصوصی ٹیم کے سربراہ ظفر چانڈیوپولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موجود رہے۔