حیدر آباد میں ڈائریا کے کیسز بے قابو

 
0
103

حیدر آباد 25 مئی 2022 (ٹی این ایس): حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد سے ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محض 24 گھنٹوں میں حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 1900 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حید ر آباد سے رپورٹ ہوئے کیسز میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 800 سے زائد اور 5 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 1100 سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈویژن میں ڈائریا کے سب سے زیادہ کیسز حیدرآباد میں 509 سے زائد جب کہ ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ اور دادو بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو پانی ابال کر پینے اور بازار کا کھانا نہ کھانے کی ہدایت کی ہے۔