درخت نہ صرف ہماری آب وہوا اور ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ درخت لگانا ایک عبادت بھی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سجاول

 
0
440

سجاول فروری 19 (ٹی این ایس): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے موسم بہار کی آمد کے سلسلے میں ضلع سجاول میں شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے دربارہال میں محکمہ جنگلات، ایگریکلچر، تعلیم، اطلاعات، صحت اور دیگر محکمہ جات کے افسران کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کے درخت نہ صرف ہماری آب وہوا اور ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ درخت لگانا ایک عبادت بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ درخت ہمیں فضائی آلودگی سے بھی محفوظ رکہتے ہیں۔ انہوں ن ضلع سجاول کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کےوہ اپنے اپنے تحصیل میں زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگائیں، انہوں نے یہ بھی کہا کے صرف پودے نہیں لگانے بلکہ ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی ذمیداری ہے۔ کیوں کہ پودے لگاناآسان ہیں لیکن بڑے ہونے تک ان کی حفاظت مشکل ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے محکمہ جنگلات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے نیم کا درخت سب سے زیادہ ماحول دوست ہے اس لیئے نیم کے درخت زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کے سرکاری دفاتر کے علاوہ گلی محلوں میں بھی شجرکاری مہم بھرپور انداز میں چلائی جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسین عمرانی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، ڈیس ایس پی سجاول پولیس علی محمد کھو سو، ڈی ای او الیمینٹری ایجوکیشن دوست علی ملاح، آگیڈنو خاصخیلی، کاشف حسین میمن، محمد سرمد قریشی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔