سجاول: پرائمری اسکول کا تعمیراتی کام گذشتہ دو ماہ سے بند، معصوم طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

 
0
299

سجاول، اگست 13(ٹی این ایس): سجاول کے پرائمری اسکول حاجی سبحان پنجابی اسکول کا تعمیراتی کام گذشتہ دو ماہ سے بند کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسکول کے سیکڑوں معصوم  طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں تو حالیہ بارش کی موسم میں بارش کے برسنے سے پڑھائی کا عمل بھی سخت متاثر ہو رہا ہے۔

مذکورہ اسکول کے 3 کمروں،2 واش رومز،ایک کمرے کی مرمت اور حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے 51 لاکھ ، 94 ہزار اور 52 روپے کی لاگت کے کام ٹھیکہ سجاول کی یارو شاہ اینڈ کمپنی کے حوالے کیا گیا جس کی 14 لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کرکے کام شروع کیا گیا جو صرف بنیاد ،آدھی دیورایں کھڑی کرنے اور واش رومز بنا کر فنڈ ختم ہونے کا بہانہ کر بند کردیا گیا ہے ـ

اس سلسلے میں محمکہ ایجوکیشن اینڈ ورکس سجاول کے  انجینئر اکبر  آرائیں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ فنڈ ریلیز نہ ہونے کے باعث کام بند کردیا گیا تھا،دوسری قسط ملنے پر جلد ہی دوبارہ کام شروع کردیں گیں ـ دوسری جانب سجاول کے شہریوں یونس بھان، احمد علی،  سلیمان میمن و دیگر نے 14 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ہونے والے معمولی کام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کافی عرصے کے بعد  اسکول کی تعمیر کے لیے آنے والی رقم کا ایمانداری سے استعمال کر کے اسکول کا کام مکمل کرایا جائے ـ