رحمان ملک کی طرف سے قوم کو 71 ویں یوم آزادی پر مبارکباد

 
0
807

ہم ابھی بھی قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے نظریہ اور خوابوں کو تعبیر دینے سے دور ہیں تاہم قوم کے ایک ایک فرد کو اس عظیم موقع پر یہ عزم کرنا چاہئے کہ وہ پاکستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کے لئے اپنے حصہ کا کردار پورے اخلاص سے ادا کرے گا: تہنیتی پیغام
اسلام آباد، اگست 13 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء ، سابق وزیر داخلہ اور سینٹر رحمان ملک نے قوم کو 71 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں انھوں نے کیا کہ 14 اگست نہ صرف ہماری تاریخ کا سب سے اہم اور یادگار دن ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی کہ اسی روز عالمی تقشہ پر طویل اور صبر آزما جدوجہد کے بعد ایک مسلم ملک وجود میں آیا۔ انھوں نے کہا کہ اس روز ہمارے سر سجدوں میں پرنے چاہئیں کہ ہمارے رب نے ہمیں ایک ملک عطا کیا جس میں ہم پوری آزادی وقار اور خوشی سے رہ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کو ہمیں نہیں بھولنا نہیں چاہئے جنھوں نے انتھک جدوجہد کر کے اورقربانیاں دیکر یہ ملک حاصل کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے نظریہ اور خوابوں کو تعبیر دینے سے دور ہیں تاہم قوم کے ایک ایک فرد کو اس عظیم موقع پر یہ عزم کرنا چاہئے کہ وہ پاکستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کے لئے اپنے حصہ کا کردار پورے اخلاص سے ادا کرے گا۔