اسلام آباد،انسداد تجاوزارت سکواڈکی کارروائیاں ، متعدد تعمیرات مسمار،5ٹرک سامان ضبط

 
0
125

وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ)محمد عثمان یونس نے اسلام آباد کے شہریوں کو تجاوزات سے پاک اور صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں سی ڈی اے افسران کو بھر پور کردار ادا کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے تناظر میں ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ نے افسران اور سٹاف کو انسدادِ تجاوزات کے خاتمے کہ سلسلہ میں ضروری ہدایات دیں ،ان احکامات کی روشنی میں آج انسدادِ تجاوزات سکواڈز نے سیکٹر G-11، فیض آباد میٹرو بس سٹاپ ،سیدپور ، لہتراڑ روڈ اور دیگر علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوے 5 ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد تعمیرات گرا دیں ۔تفصیلات کے مطابق لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہو رہی تھی ،عوامی شکایات کے پیشِ نظر روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ کو ہٹا کر 2 ٹرک سامان ضبط کر لیا اسی طر فیض آباد کے مقام پر میٹرو بس سٹاپ کے ساتھ عوامی پارکنگ میں ریڑھی بانوں نے قبضہ کر رکھا تھا تجاوزات کو ہٹا کر 2 ٹرک سامان ضبط کر کے پارکنگ کو خالی کر دیا۔ دہی علاقہ سید پور میں سرکاری زمین پر قبضہ کی غرض سے بنایا گیا کمرہ گرا دیا۔ بری امام میں بھی اسی قسم کی کاروائی کرتے ہوئے تعمیرات کو گرا دیا ۔اس کے علاوہ سیکٹر ڈی بارہ میں فنس لگا کر سرکاری زمیں پر قبضہ کیاجا رہا تھا انفورسمنٹ سٹاف نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے فنس توڑ کر قبضہ ناکام بنا دیا ۔سیکٹر G-11/1اور G-11/2 میں عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے رہداری سے فنس لوہے کی گرِیل توڑ کر فٹ پاتھ کو عوام کے لیے کھول دیا تجاوز کنندگان کو تنبہ کی گئی کہ عوامی مقامات اور رہداری پر کسی بھی قسم کی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔