گلگت بلتستان ؛پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی،تقریبات کا انعقاد

 
0
119

گلگت بلتستان میں افواج پاکستان سے یکجہتی کے لئے عوام کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
مختلف اسکولوں کے طلبا اور اساتذہ کی جانب سے یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک میں شرکا کی جانب سے پاک فوج نے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج کی ملک کے لئے قربانیوں پر تنقید کسی صورت قبول نہیں ،
انجمن سوفیا نوربخشیا کی جانب سے بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریب میں گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی۔پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد، شرکا کے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔
دیامر میں پینوراما ہوٹل میں استحکام پاکستان کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام پاک افواج کے ساتھ ہے اور ان پر فخر کرتی ہے۔