وزات داخلہ کوپی ٹی آئی مارچ پر حملے کا خدشہ،اسد عمر کو مراسلہ لکھ دیا

 
0
112

وزارت داخلہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا ،وزارت داخلہ کا اسد عمر کو مراسلہ ارسال، مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کاروائی کا اندیشہ ہے ، عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے ، پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے ۔