پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق امن19کی دو روزہ ابتدائی منصوبہ بندی کانفرنس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی

 
0
315

اسلام آباد اگست 7 (ٹی این ایس)پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق امن19کی دو روزہ ابتدائی منصوبہ بندی کانفرنس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس میں بحری مشق امن 19 کی مرحلہ وار سرگرمیوں پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا ٗپاکستان نیوی 2007سے بحری مشق امن کا انعقاد اور میزبانی کر رہی ہے،بحری مشق امن 19اس سلسلے کی چھٹی مشق ہے۔ترجمان کے مطابق امن مشقوں کے نصب العین ’’امن کیلئے متحد‘‘ اور مشتر کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی بحری افواج کو امن کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔