جاتی پولیس کا سودخوروں کے خلاف انوکھا آپریشن،3نامورسودخوروں کو گرفتار کر لیا اور پھر لاکھوں روپے کی ڈیل پر چھوڑدیا

 
0
410

سجاول، اگست 13(ٹی این ایس): عوامی شکایات پر جاتی پولیس کا سودخوروں کے خلاف انوکھاآپریشن،جاتی پولیس نے 3نامور سودخوروں مکیش کمار،ایوب میمن اور ندیم میمن کو گرفتار کر کے 6گھنٹے لاکپ کرنے بعد لاکھوں روپے کی ڈیل پر چھوڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق سودخوروں کے خلاف لوگوں کی شکائتوں اور اخباروں خبریں آنے پر ایس ایس پی سجاول نے اقدام اٹھاتے ہوئے جاتی پولیس کو سودخوروں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا تھہ جس پر جاتی پولیس نے نامور سودخوروں مکیش کمار،ایوب میمن اور ندیم میمن کو گرفتار کرلیا جن کو 6 گھنٹے لاکپ میں رکھا گیا،ذرائے سے معلوم ہوا ہے کےایس ایس پی سجاول سے 15 لاکھ رشوت دینے پر انہیں رات دیر رہا کردیا گیا،معلوم رہے کے جاتی سینکڑوں کے تعداد مسلمان بیوپاری کروڑوں روپے کی سودخوری %20 پرسنٹ پر کرتے ہیں جن کے پاس خصوسن گورنمینٹ ملازمین کئی سالوں اپنے چیک بوک،پینشن کی بندیا اور سونے کے زیورات گروی کیئے ہوئے ہیں،جو سودخوروں کی بہھاج کے دے دے کر کنگال ہوگئے ہیں،جاتی کی سیاسی سماجی تنظیموں نے نیب اور اعلیٰ احکام سے سود خوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبا کیا ہے۔