لاہور اگست 11(ٹی این ایس): جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا دو روزہ اجلاس آج بروز ( ہفتہ ) کو مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں ہوگا ۔ اجلاس میں حالیہ انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے ۔