سی پیک کومنجمد کرنا عوام کیساتھ زیادتی ہوگی،شہبازشریف

 
0
341

چین ہمارا دوست ملک ہے،حکومت پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے، عوام حکومت کے غیرذمہ درانہ رویے پرحیرت میں ہے،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کا ٹویٹ

لاہورستمبر 10(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک کومنجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، چین ہمارا دوست اوراسٹریٹجک پارٹنر ہے، حکومت پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کے سی پیک کوفی الحال بند کرنے سے متعلق انٹرویو میں دیے گئے بیان پراپنے ردعمل میں کہا کہ سی پیک کومنجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
ایسی سازشوں کومسترد کرتے ہیں ہم اس کیخلاف مزاحمت کریں گے۔۔سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کیلئے گیم چینجر ہے ،عوام کیساتھ یہ زیادتی نہ کی جائے۔۔چین ہمارا دوست ہے چین یقین رکھے سی پیک بند نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کے غیرذمہ درانہ رویے پرحیرت میں ہے۔حکومت پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا لیکن بعد میں ای سی سی کے جلاس میں گیس قیمتوں میں اضافہ واپس لیا گیا۔ اب ای سی سی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مئوخر کرنے کی خبر آئی ہے۔حکومت قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیکر کیا تاثر دے رہی ہے؟ واضح رہے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
جس پرحکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا کہ پہلے 20دنوں میں گیس،، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہرشرباء اضافہ کردیا گیا ہے۔۔گیس کی قیمت میں 40فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔۔پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنا بڑا اضافہ کبھی نہیں کیا گیا۔۔گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ لوگوں کی زندگیوں کوشدید متاثر کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کوہمیں کم کرنا چاہیے کہ ہم صنعتوں کی پیدوار کوبڑھا سکیں۔تاکہ انٹرنیشنل سطح پرمقابلے میں آسکیں۔ لیکن ہمارے دور میں بجلی کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کوختم کردیا گیا ہے۔3روپے سستی کی تھی۔ سی پیک ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔ پنجاب اور وفاق نے بجلی کے منصوبے اپنے وسائل سے لگائے ہیں۔۔سی پیک کے تحت ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہزاروں میگاواٹ کے منصوبے جوآدھی قیمت میں لگائے گئے ہیں۔جس سے بجلی سستی ہوئی ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے دور میں کھاد کی قیمتوں کوکم کرنے کیلئے سبسڈی دی گئی اور کھاد کوسستا کیا گیا۔اربوں کی سبسڈی کوختم کردیا گیا جبکہ کھاد کی آٹھ سو روپے قیمت بڑھا دی گئی۔حکومت کے اقدامات سے غریبوں کیلئے زیادتی اور تذلیل کا بندوبست کیا گیا ہے۔لیکن ہم بتادیں کہ ہم غریبوں کی آواز بنیں گے ،غریبوں سے کبھی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے ڈیمز فنڈز کیلئے پیسے اکٹھے کرنے کا اعلان کیا ہے۔شوق سے پیسے اکٹھے کریں ،ہماری حکومت نے بھاشاڈیم کیلئے 122ارب روپے خرچ کیے اور زمین خریدی جبکہ فزیبلٹی تیار کروائی۔۔بھاشا ڈیم کیلئے ضرور پیسے اکٹھے کریں ۔لیکن بجلی پیدا کرنے والے حصے کیلئے توپیسے اکٹھے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔