خیبرپختونخواہ کابینہ نے آپ کے بھائی کوبطورریلیف کمشنرمہاجرین ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیا کہیں گے؟ صحافی کا سوال، وہ سرکاری ملازم ہیں، حکومت کی مرضی ہوتی ہے کسی کورکھے نہ رکھے۔ مولانا فضل الرحمن کا جواب
لاہور ستمبر 10(ٹی این ایس) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ختم نبوت اورنصاب کی تبدیلی پرکانفرنس بلائی جائیگی،انہوں نے ایک سوال ’’ خیبرپختونخواہ کابینہ نے آپ کے بھائی کوبطورریلیف کمشنرمہاجرین ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیا کہیں گے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، حکومت کی مرضی ہوتی ہے کسی کورکھے نہ رکھے۔
انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصاب تبدیل کرنے کے حکومت کے ارادوں اورعزائم کومسترد کرتے ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ختم نبوت اورنصاب کی تبدیلی پرکانفرنس بلائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ آج پہلی دفعہ ایک حکومت مسئلہ کشمیرکو نظراندازکر رہی ہے۔ کشمیرکے مسئلے کونظراندازکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کبھی چندوں سے نہیں چلا کرتے۔
اقتصادیات چندوں سے نہیں چلا کرتی۔ پالیسیاں بناؤ اور کام کرو۔ انہوں نے ایک سوال کہ خیبرپختونخواہ کابینہ نے آپ کے بھائی کوبطورریلیف کمشنرمہاجرین ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیا کہیں گے؟ کے جواب میں کہا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں،حکومت کی مرضی ہوتی ہےکسی کورکھےنہ رکھے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے 20دنوں میں گیس،، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہرشرباء اضافہ کردیا گیا ہے۔۔گیس کی قیمت میں 40فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔۔پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنا بڑا اضافہ کبھی نہیں کیا گیا۔۔گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ لوگوں کی زندگیوں کوشدید متاثر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کوہمیں کم کرنا چاہیے کہ ہم صنعتوں کی پیدوار کوبڑھا سکیں۔
تاکہ انٹرنیشنل سطح پرمقابلے میں آسکیں۔ لیکن ہمارے دور میں بجلی کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کوختم کردیا گیا ہے۔3روپے سستی کی تھی۔ سی پیک ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔۔پنجاب اور وفاق نے بجلی کے منصوبے اپنے وسائل سے لگائے ہیں۔۔سی پیک کے تحت ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہزاروں میگاواٹ کے منصوبے جوآدھی قیمت میں لگائے گئے ہیں۔جس سے بجلی سستی ہوئی ۔













