آرمی چیف کی13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

 
0
541

دہشتگردخطرناک کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشتگردوں پر202 افراد کے قتل کا الزام تھا، دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائےسنا رکھی تھیں۔آئی ایس پی آر
راولپنڈی ستمبر 10(ٹی این ایس) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،دہشتگرد خطرناک کاروائیوں ، اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائے سنا رکھی تھیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
ان دہشتگردوں میں 7ایسے دہشتگرد ہیں جن کومختلف سزائیں بھی دینے کی توثیق کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان تمام دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائے سنا رکھی تھیں۔تمام دہشتگرد خطرناک کاروائیوں ، اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔دہشتگردوں پر202افراد کے قتل کا الزام تھا۔یہ تمام دہشتگرد 51سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کوحملوں میں قتل کرنے میں بھی ملوث تھے۔
اسی طرح دہشتگردوں کی کاروائیوں میں 151شہری بھی شہید ہوئے ۔جبکہ دہشتگردوں کے حملوں میں 249افراد زخمی بھی ہوئے ۔ان تمام دہشتگردوں کیخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے گئے تھے۔ ان تمام دہشتگردوں نے عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا۔ جن دہشتگردوں کوسزائے موت سنائی گئی ہے ان دہشتگردوں میں علی شیر ، حبیب اللہ ، محمد آصف، منیر رحمان ، محمد بشیر،گل شاہ ، جلال حسین،بخت اللہ ، شیر خان ، حافظ عبداللہ اور داؤد شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔